اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے مختلف شعبوں منجملہ ٹرانسپورٹ، سیاحت، اقتصاد و معیشت، تعلیم اور یہاں تک محکمہ صحت کے مختلف شعبوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مسلح افواج اور عوام نے کورونا کے مقابلے میں متحدہ طور پر قدم اٹھا کر اس وائرس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حفظان صحت کے ماہرین اور دانشوروں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے کسی خاص وقت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا اور یہ وائرس خود بخود بھی ختم نہیں ہوگا، اس لئے طویل مدت تک اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو آمادہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت، عوام، ڈاکٹر اور حفظان صحت کے ماہرین سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سخت مرحلے کو آپس میں مل کر اور باہمی تعاون سے طے کر لیا جائے گا۔
342/